بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قائد حزب اختلاف کی کرسی لینے کے لیے اعتماد توڑا گیا، حکومتی ارکان کو اٹھا کر اپنے ساتھ ملایا گیا،شاہد خاقان

حکومت کو بجٹ اجلاس میں اپوزیشن سے نہیں اپنے اندر سے خطرہ ہے، قومی اسمبلی سے اپوزیشن 160 نشستیں خالی کر دیتی تو اس کا اثر ہوتا

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے عید کے بعد پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان مسترد کر دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ان کی پیپلز پارٹی سے ناراضگی ذاتی نہیں اصول توڑنے پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی کرسی لینے کے لیے اعتماد توڑا گیا، حکومتی ارکان کو اٹھا کر اپنے ساتھ ملایا گیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت کو بجٹ اجلاس میں اپوزیشن سے نہیں اپنے اندر سے خطرہ ہے، قومی اسمبلی سے اپوزیشن 160 نشستیں خالی کر دیتی تو اس کا اثر ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جانے سے اب نشستیں خالی کرنے سے وہ اثر نہیں ہوگا جو ہم چاہتے ہیں۔

Back to top button