بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مولانا فضل الرحمان کا عید کے بعد ملک گیر مظاہروں کا اعلان

جمیعت علمائے اسلام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے۔فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید الفطر کے بعد ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی دہشتگردی کا نوٹس لے۔ اسرائیل کو اس ذلت آمیز حرکت پر دنیا سے معافی مانگنی چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی چھوٹے چھوٹے بچوں کی قربانی دے رہے ہیں۔ جمیعت علمائے اسلام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

Back to top button