بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نکیال میں طوفانی بارش،ندی نالوں میں طغیانی،گاڑیاں بہہ گئیں

ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

آزاد کشمیر کے مختلف علاقو ں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، نکیال میں طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔طغیانی کے باعث گاڑیاں بھی پانی کے تیز بہائو میں بہہ گئیں۔

میرپور ،کوٹلی، باغ سمیت مختلف علاقو ں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ نواحی گاوں نالہ گوئی میں کار پانی میں بہہ گئی،کارمیں موجود افراد محفوظ رہےجبکہ ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

Back to top button