بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

نویں اور گیارہویں کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے، شفقت محمود

نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونا افواہ ہے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وبا کی وجہ سے نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونے اور ان طلبہ کو پروموٹ کیے جانے سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نویں اورگیارہویں جماعت کےامتحانات ‏شیڈول کےمطابق ہوں گے، نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونا افواہ ہے، امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں ‏گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ نویں اور 11ویں کلاس کے امتحانات متعلقہ بورڈزکےوقت کےمطابق لیے‏جائیں گے۔خیال رہے کہ آج یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کچھ صوبوں کے طریقہ امتحانات سے متعلق مکمل تیاری نہ ہونے کے باعث صرف 10 ویں اور 12 جماعت کے امتحانات لینے اور 9 ویں اور 11ویں طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

Back to top button