بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب حکومت کا مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر صحت پنجاب داکٹر یاسمین راشد کی صدارت صوبے میں کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ہوا جس میں فیصہ کیا گیا کہ 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا ، اس دوران صوبے میں نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقا مات بند رہیں گے ، جب کہ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کیے جائیں گے ، ان چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی ، اس دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں ، شہری کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں ، عوام عید سادگی سے منائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Back to top button