بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

لاک ڈائون کا نوٹیفکیشن مسترد، تاجروں کا دکانیں چاند رات تک کھلی رکھنے کا اعلان

سعودی عرب کی طرح ہماری حکومت بھی 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دے، تاجروں نے 8 تا 16 مئی کاروبار بند کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن مسترد کر دیا، کاروبار کھلا رکھنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق تاجروں نے کاروبار بند رکھنے اور لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے چاند رات تک کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے سعودی عرب کی طرح ہماری حکومت بھی 24 گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 8 تا 16 مئی کاروبار بند کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہیں۔ایک بیان میں اجمل بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ تاجر برادری چاند رات تک کاروبار جاری رکھے گی۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے غلط فیصلے سے جتنا کورونا وائرس پھیلنا تھا وہ 2 دنوں میں پھیل چکا ہے۔

اجمل بلوچ نے یہ بھی کہا کہ کورونا روکنے کے لئے حکومت زیادہ ٹائم دے تاکہ رش ختم ہوجائے، تاجر برادری چاند رات تک کاروبار جاری رکھے گی۔ فیصلہ ساز بتائیں یومیہ بنیاد پر رزق کمانے والے 9 دن کہاں سے گھروں کا خر چ چلا ئیںگے۔

Back to top button