بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 5فیصد پر آگئی

اسلام آباد میں 28 مارچ کو سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 856 تھی

اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران سب سے کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز 204 کیسز رپورٹ ہوئے، شہر میں مثبت کیسز کی شرح میں بھی کمی آئی ہے اور یہ شرح 5 فیصد تک آگئی ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے دوران اسلام آباد میں 28 مارچ کو سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 856 تھی۔

Back to top button