بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آبادکے لہتراڑ روڈ پرگاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

اسلام آبادکے لہتراڑ  روڈ پرگاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نےگاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  فائرنگ  سے  یوسی جھنگی  سیداں کے سابق چیئرمین ابرار شاہ 3 ساتھوں سمیت جاں بحق ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق  واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیے  بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی غیر قانونی
Back to top button