بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

آرمی چیف سعودی عرب میں سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے،آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف سعودی عرب میں سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

آرمی چیف کے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی حکام سمیت پاکستان کے سفیر لیفٹننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے استقبال کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 7 مئی سے سعودیہ کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

Back to top button