بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستانی سفارتخانے میں ہیلپ لائن قائم کی جارہی ہے،لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر

وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے کے بعد سعودیہ سے سینکڑوں پاکستانی قیدی رہا ہو کر وطن واپس پہنچیں گے

سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے کے بعد سعودیہ سے سینکڑوں پاکستانی قیدی رہا ہو کر وطن واپس پہنچیں گے۔سعودی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانے میں ہیلپ لائن قائم کی جارہی ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے میں تین شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔وزیر اعظم کے دورے میں قیدیوں سے متعلق اجلاس ہوگا۔ سعودی تعاون سے قیدیوں کی رہائی کا کام تیز کر دیا جائے گا۔لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے مزید کہا کہ کہ سفارتخانے میں قائم ہیلپ لائن پر کمیونٹی اپنے مسائل بیان کرسکتی ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گی۔پاکستانی سفیر نے بتایا کہ کمیونٹی اشتراک سے سے پروگرام شروع کیا جائے گا تاکہ ان کے مسائل سن کر مدد کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button