بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

149 پاکستانی بحفاظت سوڈان سے کراچی پہنچ گئے

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سوڈان سے انخلا کےبعد 149 پاکستانی بحفاظت کراچی پہنچ گئے ہیں۔سوڈان میں بڑھتی کشیدگی، خانہ جنگی کی تشویشناک صورتحال میں محصور سیکڑوں پاکستانیوں کے بحفاظت انخلاء کی کوششیں جاری ہیں ، پہلے مرحلے میں پاک فضائیہ کے طیارے سے 149 پاکستانیوں کو کراچی پہنچا دیا گیا۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان کے مطابق یہ سوڈان سے پاکستان پہنچنے والے پاکستانیوں کا پہلا گروپ تھا، ہر پاکستانی کا سوڈان سے محفوظ انخلاء اور وطن واپسی پہلی ترجیح ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کی کوششوں پر پوری ٹیم کو شاباش دی اور اظہارِ تشکر کرتے ہوئے آپریشن میں شریک آئی ایس آئی سمیت تمام فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے 847 پاکستانیوں کے بحفاظت سوڈان کی بندرگاہ پہنچنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ، شہباز شریف نے 107 پاکستانیوں کے جدہ پہنچنے پر اظہار تشکر کیا اور ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے پاک فضائیہ کے انتظامات کی بھی تعریف کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سوڈان سے تمام پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی تک بھرپور جذبے سے کام جاری رکھیں ، وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو، حنا ربانی کھر اور سیکریٹری وزارتِ خارجہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔دوسری جانب دیگر ممالک کی جانب سے بھی سوڈان سے اپنے شہریوں کو واپس لانے کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیے  بچوں پر جسمانی سزاؤں کی ممانعت کا بل متفقہ طور پر منظور
Back to top button