بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر کی وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے حوالے ودیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران ریلوے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے پاکستان میں تعینات مصر کے سفیرکے موتاز ظہرانے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے حوالے ودیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران ریلوے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔

پاکستان اورمصر کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتری پید ا ہو رہی ہے۔ پاکستان اومصر کی دو ستی لازاول ہے،وفاقی وزیر ریلوے نے مصری کے سفیر کی خد مات کو سراہا ۔مصر کے سفیر نے کہا مصر اور پاکستان کے درمیان اخوت اور محبت کے رشتہ بہت مضبوط ہیں پا کستان ریلویز مستقل طور پر ملکی اور بین لاقوامی سپلائزرکے ساتھ طویل مدتی معاہدوں کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔

پاکستان کے کاروبار کے لئے دوست ماحول ہے ۔جس مصر سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر ریلوے مزیدکہا کہ پاکستان اور مصرکے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے خواہاں ہے۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات کے امور اور ریلوے کے حوالے سے بھی زیر بحث آئے ۔دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

Back to top button