بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

دنیا کا سب سے وزنی آم کا عالمی ریکارڈ

ہ اس سے قبل دنیا کے سب سے وزنی آم کا عالمی ریکارڈ فلپائن کے کسان کے پاس تھا

آج ہم آپ کو ایسے آم کے بارے میں بتانے والے ہیں جسے دنیا کا سب سے وزنی آم ہونے کا عالمی اعزاز ملا ہے۔اس آم کو کولمبیا سے تعلق رکھنے والے کسان نے اُگایا ہے جس کا وزن 4.25 کلو گرام ہے جب کہ اس سے قبل دنیا کے سب سے وزنی آم کا عالمی ریکارڈ فلپائن کے کسان کے پاس تھا جس نے 2009 میں 3.43 کلو گرام کا آم اُگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا تھا۔

آم کی پیداوار کرنے والے کسان کا کہنا ہےکہ وہ دنیا پر یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ کولمبیا کے لوگ نہایت عاجز اور محنت کش ہیں جو محبت کے ساتھ بہترین پھل اگاتے ہیں۔

کسان کا کہنا تھا اسے امید ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران یہ کارنامہ لوگوں میں خوشی کا سبب بنے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button