بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ملائیشیا کے فاسٹ بائولر سیزول ادروس نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

ملائیشیا سے تعلق رکھنے فاسٹ بائولر سیزول ادروس نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ایشیا ریجینل کوالیفائر بی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز ملائیشیا کے فاسٹ بائولر سیزول ادروس نے چین کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف آٹھ رنز دیکر سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں اب تک یہ کسی بھی بائولر کی سب سے شاندار کارکردگی ہے۔

ان سے قبل ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں چھ وکٹیں لینے تک کا کارنامہ تو کئی بائولر انجام دے چکے ہیں تاہم سات وکٹیں کسی بھی میچ میں کسی بھی بائولر نے حاصل نہیں کی تھیں، اس سے قبل بھارت کے دیپک چاہر، یوزویندر چہل، آسڑیلیا کے ایشٹن اگر اور سری لنکا کے اجنتھا مینڈس چھ چھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں تاہم اب ملائیشیا کے بائولر نے ایک ہی میچ میں صرف آٹھ رنز دیکر سات کھلاڑی آئوٹ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے

مزید پڑھیے  عالمی کپ کیلئے کرکٹ ٹیم کا بھارت جانے کا معاملہ، ہائی پروفائل کمیٹی قائم، بلاول سربراہ ہونگے
Back to top button