بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بابر اعظم کرکٹ میدیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی چھا گئے

بابر اعظم کو اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم گراؤنڈ کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی چھاگئے ہیں۔بابر اعظم کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دُنیائے کرکٹ کے مقبول ترین بلے باز بابر اعظم کو اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد بابر اعظم بھی سوشل میڈیا پر مقبول ترین قومی کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوئی تھی۔

Back to top button