بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا وبا، پاکستانی مسافروں کو ایران میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی

امیگریشن معطل ہونے کے باعث بڑی تعداد میں تاجر، طلبا اور دیگر مسافر تفتان امیگریشن سے واپس بھیج دیئے گئے ہیں

ایران کی جانب سے کورونا وباء کی روک تھام کے سلسلے میں پاکستانی مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، تاہم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ایران کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لیے امیگریشن معطل ہونے کے باعث بڑی تعداد میں تاجر، طلبا اور دیگر مسافر تفتان امیگریشن سے واپس بھیج دیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام نے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگائی ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ ایران میں رہ جانے والے پاکستانی تاجروں اور دیگر مسافروں کی واپسی کا عمل جاری رہے گا۔

Back to top button