بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جوتا مارنے کی دھمکی پر نوٹس، شاہد خاقان عباسی کا دبنگ اعلان سامنے آگیا

مجھے اپنے خلاف کسی بھی کارروائی کی کوئی پرواہ نہیں۔شاہد خاقان عباسی

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرے خلاف جو مرضی کارروائی کر لیں، میں اسپیکر قومی اسمبلی سے معافی نہیں مانگو گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباس نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اسپیکر قومی اسمبلی سے معافی نہیں مانگوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اسپیکر ہاوس سے معافی مانگیں تب میں بھی مانگ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے خلاف کسی بھی کارروائی کی کوئی پرواہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔خیال رہے کہ آج مسلم لیگ ن کے رہنما اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوتا مارنے والی بات پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Back to top button