بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

انڈونیشیا کے جزیرے جاوہ میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 6افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے نے تباہی مچادی جہاں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جاوا میں زلزلے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انڈونیشین جیوفزکس ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے بعد ہونے والے نقصان کا جائزہ جاری ہے۔

Back to top button