بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی ڈی ایم تقسیم، اپوزیشن جماعتوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) دو حصوں میں تقسیم ہوگئی اور سینیٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن کے علیحدہ علیحدہ اجلاس ہوئے۔

آزاد اپوزیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں ہوا جس میں ن لیگ کے علاوہ جے یو آئی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز بھی شریک ہوئے۔

سینیٹ میں آزاد اپوزیشن کے اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی شرکت کی جبکہ مشاہد حسین سید، مولانا عبدالغفورحیدری، طاہر بزنجو بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ مصدق ملک، کامران مرتضیٰ، مولاناعطاالرحمان سمیت دیگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ اجلاس کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ آزاد اپوزیشن آج سینیٹ چیئرمین کو اپنی علیحدہ حیثیت کی باقاعدہ درخواست دے گی۔

دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس کے اپوزیشن چیمبر میں یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت بھی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی حمایتی جماعتوں کے سینیٹرز نے شرکت کی۔

Back to top button