بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انڈین پریمیئر لیگ پر کورونا کا حملہ، اہم کھلاڑی شکار

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 واں ایڈیشن شروع ہونے سے قبل ہی اسے عالمی وبا کورونا وائرس کا بڑا جھٹکا لگا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑی اکشر پٹیل کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل آئی پی ایل کی دو مرتبہ فاتح ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز کے کھلاڑی نتیش رانا بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں اکشر پٹیل کو قرنطنیہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز اور پروٹوکولز پر مکمل عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق کورونا کی علامات سامنے آنے پر کھلاڑی کو فوری قرنطنیہ کر دیا جائے گا۔ ٹیم کا ڈاکٹر فوری طور پر کرکٹ بورڈ کو کھلاڑی کی صورتحال سے متعلق آگاہ کرے گا۔

Back to top button