بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

رئیل می نے اپنا نیا مڈرینج اسمارٹ فون ایکس 7 پرو الٹرا پیش کردیا

رئیل می نے اپنا نیا مڈرینج اسمارٹ فون ایکس 7 پرو الٹرا پیش کردیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں رئیل می نے ایکس 7 پرو متعارف کرایا تھا اور اب اس کا الٹرا ورژن پیش کیا گیا ہے۔اس نئے فون میں 6.55 انچ کا سپرامولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور خم ایجز کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا ہے۔

ایکس 7 پرو الٹرا میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔جہاں تک پراسیسر کی بات ہے تو ڈیمینسٹی 1000 پلس ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

فون کے دیگر فیچرز میں اسٹیریو اسپیکرز، ڈولبی ایٹموس، وی سی لیکوئیڈ کولنگ، این ایف سی اور 5 جی سپورٹ قابل ذکر ہیں۔فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 32 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔یہ فون چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2399 یوآن (56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2699 یوآن (63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

Back to top button