بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سنچورین میں کھیلا جائیگا اور اس کے آغاز سے قبل بڑی خبر یہ آئی ہے کہ فاسٹ بائولر حسن علی اس پہلے ون ڈے میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے، اس کی وجہ یہ ہے کہ 26 سالہ حسن علی کا کورونا ٹیسٹ دو مرتبہ مثبت آیا تھا جس کے باعث انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑا تھا۔ ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ حسن علی فی الحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اور انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کھلانا ان کی فٹنس سے کھیلنے کے مترادف ہوگا ۔

ادھر یہ خبر بھی آئی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچز میں کھلائے جانے کا امکان ہے۔ 33 سالہ سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے جب کہ محمد رضوان بطور بیٹسمین کھیل سکتے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کو نمبر 4 اور سرفراز کو نمبر 5 پر کھلانے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کے کھیلنے کی صورت میں جارح مزاج بلے باز حیدر علی یا آصف علی میں سے کوئی ایک ڈراپ کرنا ہوگا۔یہ بھی خبریں ہیں کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں عمدہ کارکردگی کی بنا پر قومی سکواڈ میں شامل دانش عزیز کو ون ڈے کیپ دئیے جانے کا امکان ہے

جنوبی افریقہ کیخلاف اگر پاکستانی ٹیم کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو یہ کوئی حوصلہ افزا نہیں ہے، پچاس اوورز کی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہے، ایک روزہ میچز میں دونوں ٹیمیں 79 بار آمنے سامنے آئیں، جن میں سے 28 میچز گرین شرٹس کے نام رہے جبکہ 50 میچز میں پروٹیز نے کامیابی حاصل کی ہے، یہ پاکستان کی جنوبی افریقہ کے دیس میں چھٹی ون ڈے سیریز ہے، گرین شرٹس اب تک ایک سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی اور 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک سیریز برابر رہی تھی۔قومی کرکٹ ٹیم نے2013ء میں پہلی بار پروٹیز کے ہوم گراؤنڈ میں ایک روزہ سیریز اپنے نام کی تھی۔

مزید پڑھیے  ورلڈ کپ کرکٹ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کیخلاف ریکارڈز کے انبار لگا دیئے
Back to top button