بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پہلا ون ڈے ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ، دانش عزیز کو ون ڈے کیپ مل گئی

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئے بیٹسمین دانش عزیز کو شامل کیا گیاہے جبکہ حسن علی ڈراپ ہو گئے ہیں، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقہ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیے  پاکستان سپر لیگ فائنل،ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 207 رنز کا ہدف دیدیا
Back to top button