بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پرپیغام میں کہا کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، پاکستانی خواتین کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے، خواتین بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button