بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

 کورونا، ملک بھر میں مزید22افراد جاں بحق، 1592نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں سے مزید 22 افراد دم تو ڑ گئے ، اموات کی تعداد 13227 ہو گئی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران1592نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 415 تک جا پہنچی ۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 227 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک ہزار 609 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم 5 لاکھ 60 ہزار 458 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 855، خیبرپختونخوا 74ہزار027 ، پنجاب میں ایک لاکھ 77ہزار823،اسلام آباد 45 ہزار 740، بلوچستان میں 19 ہزار117 اور آزاد کشمیر میں 10 ہزار 579 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 959 ہو گئی۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار347 جبکہ ملک بھر میں اب تک92 لاکھ 46 ہزار 827 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button