بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ڈین جونز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ کرکٹ سیزن کے لئے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

سب سے حیران کن خبر یہ ہے کہ تین اہم فاسٹ باؤلرز محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی کی چھٹی ہوگئی ہے۔ ان تینوں کو اس قابل ہی نہیں سمجھا گیا کہ انھیں سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ڈین جونز کا کہنا ہے کہ اگلے کچھ ہی عرصے میں دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ منعقد ہونا ہے۔ ایسے میں ان کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دیا جانا احمقانہ فیصلہ ہے۔

Leave a Reply

Back to top button