بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

بورڈ کے امتحانات دینے والے سٹوڈنٹس اور ان کے والدین کے لئے اہم خبر

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ نویں اور دسویں کے بچوں کے امتحانات نہیں ہوں گے انہیں اگلی کلاس دیدی جائے گی، جبکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طالب علموں کو پروموٹ کر دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جن بچوں کو دسویں اور بارہویں جماعت میں پروموٹ کیا جائے گا وہ آئندہ صرف دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات دیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چار کیٹگریز کے طالب علموں کے لیے ستمبر، نومبر کے درمیان سپیشل امتحان لیا جا سکتا ہے۔

ایک کیٹیگری میں وہ طلبہ ہیں جو گیارہویں کے نمبرز سے خوش نہیں اور بارہویں میں بہتری لانا چاہتے تھے۔

دوسری کیٹیگری میں وہ طلبہ ہیں جو اس سال اکٹھے امتحان دینے جا رہے تھے۔

تیسری کیٹیگری میں وہ طلبہ ہیں جو کچھ مضامین میں بہتری یعنی improvement کے امتحان دینا چاہتے تھے۔

چوتھی کیٹیگری میں وہ طلبہ ہیں جو 40 فیصد سے زیادہ مضامین فیل ہیں۔

شفقت محمود کے مطابق ایسے طالب علم جو سپیشل امتحان کے خواہشمند تھے وہ یکم جولائی تک اپنے متعلقہ بورڈز کو آگاہ کردیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے طالب علم جن کو دسویں اور بارہویں میں پروموٹ کیا جائے گا ان کو تین فیصد اضافی نمبرز دیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Back to top button