بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک سال کے لئے  قرض ریلیف مل گیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے پاکستان کو ایک سال کے لیے قرض ریلیف مل گیا ہے۔   آئی ایم ایف نے کورونا سے پیدا صورت حال کے باعث یہ ریلیف دیا  اور پاکستان کو قرضوں پر رعایت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔اپنے ایک بیان میں   انہوں  نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رعایت کا اطلاق پاکستان سمیت 70 ممالک پر ہوگا، یہ ریلیف ایک سال کے لیے دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف پاکستان کوملنے کی امید  ہے،جبکہ پاکستان کو قرضوں پر رعایت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا،مالیاتی ادارے نے کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے باعث خصوصی چھوٹ دی، عوام کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ   وزیراعظم  عمران خان نے چند دن پہلے قرض معافی کیلئے عالمی سطح پر اپیل کی، 12 اپریل کو تمام خطوط روانہ کر دیئے تھے، وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض میں رعایت کی اپیل کی تھی ، کورونا سے ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button