بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان میں رواں مالی سال سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوگا

بجلی، گیس کے ٹیرف میں اضافہ ہوگا۔ سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس میں بھی اضافہ ہوگا

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کو رواں مالی سال سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے گیس کی قیمتوں میں ششماہی بنیادوں پر ردروبدل کرنے ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر پر سیلز ٹیکس، چینی پر 5 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی یقین دہانی کروا دی۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے جارک کردہ روپوٹ کے مطابق پاکستان نے متعدد سیکٹرز میں سیلز ٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس, ود ہولڈنگ ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی یقین دہانی کروا دی۔دستاویزات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو کہا گیا  ہے کہ رواں مالی سال پنشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کریں گے اس طرح وفاقی ترقیاتی بجٹ میں ترجیحات بہتر بناکر اکسٹھ ارب روپے کی بچت کریں گے۔قدرتی آفات کے علاوہ کوئی سپلیمنٹری گرانٹ جاری نہ کرنے کے وعدہ پورا کریں گے۔

دستاویزات کے مطابق توانائی کی قیمتوں کو بروقت بڑھا کر سبسڈی کا بوجھ کم سے کم کرنیکی کوشش کریں گے اور اگر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل ہوتاہوا نہ محسوس ہوا تو اقدامات اٹھائیں گے۔دستاویزات کے مطابق ایف بی ار نے آئی ایم ایف کو کہا ہے کہ ریٹیلز، پراپرٹی، تعمیرات اورڈیجیٹل مارکیٹس جیسے شعبوں سے پورا ٹیکس وصول کریں گے اس طرح ٹیکسٹائل اور لیدر کے شعبوں کیلئے سیلز ٹیکس پندرہ فیصد سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کریں گے ماہانہ اٹھ ارب روپے کیلئے چینی پر پانچ روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائیں گے اور مشینری کی درآمد، ایک فیصد، صنعتی خام مال کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس لگائیں گے۔مزید براں کنٹریکٹس، سروسز، سپلائی پر ایک فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس، کمرشل امپورٹرز پر بھی ایک فیصد ٹیکس عائد کریں گے اور نان فائلزر کو فائلز بنانے کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم بھی شروع کریں گے۔

مزید پڑھیے  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

رپورٹ کے مطابق نگران حکومت نے توانائی کے شعبے میں دو سال میں سبسڈی ختم کرنیکا پلان آئی ایم ایف کو دیدیا ہے پنجاب، سندھ اور کے پی میں ٹیوب ویلز پر حکومتی سبسڈی آئندہ مالی سال سے ختم کی جائیگی۔اسطرح دوسریمرحلے میں ٹیوب ویلز پر ایک چوتھائی کراس سبسڈی ختم کرنے کا ارادہ ہے بلوچستان میں بھی ٹیوب ویلز پر سبسڈی ختم کرنے کے مختلف اپشنز پر کام کر رہے ہیں اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس پر دی جانے والی کراس سبسڈی مارچ تک ختم کردیں گے۔جبکہ ایکسپورٹ کو دی جانے والی کراس سبسڈی ختم کرکے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کے برابر کردیں گے دستاویزات کے مطابق پاور جنریشن لاگت پورا کرانے کیلئے مقامی گیس اور درآمدی آر ایل این جی کی قیمتیں برابر کریں گے۔ڈسکوز کا انتظامی کنٹرول نجی شعبے کو دینے کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزر اپریل تک تعینات ہوجائیگا سب سے زیادہ نقصان کرنے ولاے پچیس سو فیڈرز آزادانہ مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق سال میں گیس کا سرکلر ڈیٹ چارسواکیس ارب روپے اضافے سے دوہزا چوراسی ارب روپے ہوگیا۔گیس کی قیمتوں میں ششماہی بنیادوں پر ردروبدل کرنے کوفریم ورک پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگااس کے لیے اوگرا پندرہ فروری تک گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Back to top button