
میجر طفیل محمد شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
میجر طفیل محمد شہید کا 67 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔میجر طفیل محمدشہید 22 جولائی 1914 کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔اگست 1958 میں، انہیں مشرقی پاکستان میں لکشمی پور سیکٹرکے محاذ پر ہندوستانی افواج کے خلاف حملہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔میجرمحمدطفیل شہید نے فوجی دستے کی قیادت کرتے ہوئے غیرمعمولی بہادری اور غیرمتزلزل عزم کا مظاہرہ کیا اور دشمن کی افواج کے خلاف ایک جرات مندانہ حملہ کیا۔شدید زخمی ہونے کے باوجود وہ غیر معمولی بہادری کے ساتھ لڑتے رہے اور اپنے مشن کو کامیابی سے پورا کیا۔
ان کی جرات اور بہادری پرانہیں ملک کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا جو بے مثال بہادری اور عظیم قربانی کی علامت ہے۔بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول سٹاف، ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نےمیجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔















