
ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم پوٹھوہار ریجن، بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش/گرج چمک (پہاڑوں پر برف) کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:
اسلام آباد چھ ڈگری، لاہور چودہ، کراچی انیس، پشاور اور مظفر آباد سات، کوئٹہ چار، گلگت اور مری تین ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں ہلکی بارش اور برف باری کے امکانات کے ساتھ ابر آلود موسم کی توقع ہے جبکہ جموں میں صبح کے اوقات میں جزوی طور پر ابر آلود اور دھند چھائی رہے گی۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:
سری نگر، اننت ناگ اور بارہمولہ میں دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں دس، لیہہ منفی نو، پلوامہ صفر اور شوپیاں میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔















