بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا آغاز

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی خواتین سے متعلق 9ویں وزارتی کانفرنس کا دو روزہ اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔

ریڈیو پاکستان کے نمائندے شہزاد غوری کے مطابق جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ اس کانفرنس کا موضوع "او آئی سی ممالک میں خواتین کا سماجی، معاشی اور سیاسی بااختیار بنانا: چیلنجز اور آگے کا لائحہ عمل” ہے۔

کانفرنس میں او آئی سی کے 57 رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے 190 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

اس اہم اجلاس میں خواتین اور خاندانی امور کے وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام، او آئی سی کے مختلف اداروں کے نمائندے، بین الاقوامی تنظیموں اور ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندگان شریک ہیں۔

کانفرنس کے دوران او آئی سی رکن ممالک میں خواتین کے سماجی، معاشی اور سیاسی بااختیار بنانے کے فروغ، درپیش چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button