بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

قومی اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال27-2026 کے لیے 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا، جس کا مقصد اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنا اور مختلف شعبوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس حوالے سے تحریک پیش کی، جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ قومی اسمبلی نے چند ترامیم کے ساتھ فنانس بل 2026 بھی منظور کر لیا، جس کے تحت یکم جولائی 2026 سے شروع ہونے والے مالی سال کے لیے وفاقی حکومت کی مالی تجاویز نافذ العمل ہوں گی۔

بجٹ میں آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو 4 فیصد جبکہ مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے محصولات کا ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ غیر ٹیکس آمدنی کا ہدف 5 ہزار 336 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

وفاقی ترقیاتی پروگرام (PSDP) کے لیے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے لیے 838 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

وفاقی ترقیاتی پروگرام کے 60 فیصد سے زائد فنڈز ٹرانسپورٹ و مواصلات، آبی وسائل اور توانائی کے شعبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ باقی فنڈز اعلیٰ تعلیم، زراعت، صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر اہم شعبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، زرعی شعبے، تعمیرات اور برآمدات سے وابستہ شعبوں کے لیے مختلف ریلیف اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

بجٹ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button