بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان ٹیکس پالیسی کے جدید حل کیلئے پرعزم ہے:شمشاد

پاکستان نے ملک میں محصولات کا دائرئہ کار مزید مستحکم کرنے کیلئے جدید ٹیکس پالیسی حل کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔اس عزم کا اظہار خزانہ،محصولات اور معاشی امور کی نگران وزیر ڈاکٹر شمشاد اختر کی جانب سے مراکش میں عالمی ٹیکس اصلاحات کے گول میز مباحثے میں شرکت اور گروپ 24 کیلئے امکانات کے دوران کیا گیا۔

 

اجلاس کا انعقاد عالمی بینک اور عالمی مالیاتی ادارے کے سالانہ اجلاس کے تناظر میں منعقد کیا گیا جس میں اہم عالمی معاشی امور پر بامقصد مذاکرات اور گروپ 24 ممالک میں ٹیکس اصلاحات کے امکانات کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔

مزید پڑھیے  پاکستان کو سعودی عرب سے 3ارب ڈالرموصول، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
Back to top button