بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راولپنڈی اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی اور اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے دفعہ 144 کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلع بھرمیں جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  دفعہ144 کا اطلاق حساس اداروں، پولیس، خواتین اور بچوں پر نہیں ہوگا تاہم ضلع بھر میں اسلحے کے استعمال پر پابندی عائد رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر اٹک نے بھی دفعہ 144 کی پابندی کا حکم جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوکر 12 اگست تک مؤثر رہے گا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیے  توشہ خانہ اور 190ملین پائونڈ کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
Back to top button