بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

خواجہ سرا ڈیڑھ سال تک امام مسجد بن کر نمازیں، جنازے اور نکاح پڑھتا رہا

تھانہ روات میں ایک انتہائی عجیب و غریب کیس سامنے آیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ایک خواجہ سرا تقریباً ڈیڑھ سال تک اپنی جنس چھپا کر مسجد میں بطور امام مسجد خدمات انجام دیتا رہا جبکہ اس دوران اس نے متعدد افراد کے جنازے بھی پڑھائے، ، حقیقت سامنے آنے پر خواجہ سرا محمد خان کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، ایف آئی آر کے مطابق علاقے کے لوگوں کو مسجد کیلئے امام مسجد کی تلاش تھی جس پر ان کی ملاقات محمد خان سے ہوئی جس نے کہا کہ وہ امام مسجد بن سکتا ہے، حافظ قرآن بھی ہے، بچوں کو قرآن کی تعلیم بھی دے گا، نماز بھی پڑھائے گا، علاقے کے لوگوں نے اس کو تعینات کردیا، تقریباً ڈیڑھ سال تک وہ بطور امام مسجد خدمات انجام دیتا رہا جس کے بعد اس نے کہا کہ اس کی سعودی عرب رونگی ہے لہٰذا وہ امامت چھوڑ رہا ہے

عوام علاقے نے اسے پرتپاک انداز سے رخص کیا تاہم کچھ عرصہ کے بعد انہیں علاقے میں ایک خواجہ سرا پر شک گزرا جو بھیک مانگتا تھا، ان کے خیال میں یہ تو وہی ہے جو مسجد میں امامت کراتا رہا ہے، مزید تحقیق پر یہ شک درست ثابت ہوا اور اسے گرفتار کرلیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ایک جانب اس نے لوگوں کی نمازیں خراب کیں جبکہ افسوس اس بات کا ہے کہ اس نے کئی افراد کے جنازے بھی پڑھائے ہیں، نکاح بھی پڑھائے ہیں ، محمد خان کیخلاف مقدمہ شہری راجہ محمد شفیق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  اسلام آبادمیں ڈاکوؤں نے چینی باشندوں کو لوٹ لیا
Back to top button