بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فوج کا جوہری طاقت کا خواب حقیقت بنانے والوں کو خراجِ تحسین

یومِ تکبیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جوہری طاقت کا خواب حقیقت بنانے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 سال قبل 28 مئی 1998 کو پاکستان نے کم ازکم نیوکلیئر ڈیٹرنس قائم کیا جس سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج ان تمام لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے بے لوث کام کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلح افواج ان کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جو مشکلات کے خلاف ثابت قدم رہے اور اسے ممکن بنایا۔

مزید پڑھیے  جنہیں کوئی پوچھ نہیں سکتا تھا، پہلی بار انہیں کٹہرے میں لائے،چیئرمین نیب
Back to top button