بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

یونیورسٹی آف سرگودھا MA, MSc, M Com کا ایڈمیشن شیڈول جاری

یونیورسٹی آف سرگودھا MA, MSc, M Com کا ایڈمیشن شیڈول جاری کر دیا گا۔

یونیورسٹی آف سرگودھا نے MA, MSc اور M Com پارٹ 1، پارٹ 2 اور کمپوزٹ، ریگولر، پرائیویٹ اور لیٹ کالج سٹوڈنٹس کے لئے ایڈمیشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ 

سنگل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 21 مئی 2020ء، ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 3 جون 2020ء، تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 10 جون 2020ء ہے۔

ریگولر سٹوڈنٹس اپنے کالج کے توسط سے آن لائن ایڈمیشن بجھوائیں گے۔

پرائیویٹ سٹوڈنٹس یونیورسٹی آف سرگودھا کے ویب سائٹ پر موجود لنک کے ذریعے آن لائن ایڈمیشن بجھوائیں گے۔

پرائیویٹ سٹوڈنٹس کے لئے لنک examinations.su.edu.pk

پرائیویٹ سٹوڈنٹس ان مضامین میں MA کر سکتے ہیں: انگلش، اردو، اسلامک سٹڈیز، پاکستان سٹڈیز، ہسٹری، پولیٹیکل سائنس, انٹرنیشنل ریلیشنز، اکنامکس، عربی، پنجابی اور MSc میتھمیٹکس۔

مزید پڑھیے  نسٹ کی طرف سے ’عدم مساوات: تفریق کو کیسے ختم کرنا ہے‘ کے عنوان پر یواین 75مکالمہ کی میزبانی

Leave a Reply

Back to top button