بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176.20 کا ہو گیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور 4 روز میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے 18پیسے اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں  آج ایک روپیہ 26 پیسے اضافہ ہوا ہے، 4 روز کے دوران ڈالر چار روپے18 پیسے مہنگا ہو کر  174 روپے 19 پیسےکا ہوگیا ہے،  رواں ہفتے کاروبار کی بندش پر  یہ ڈالر کی بلند ترین قدر ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے اور ڈالر  ایک روپیہ 20 پیسے مہنگا ہو کر 176 روپے 50 پیسےکا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیے  خام تیل کی قیمت 128 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی
Back to top button