
تجارت
ضروری غذائی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ضروری غذائی اشیاء کی دستیابی اور مناسب قیمتوں پر ان کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وہ اسلام آباد میں سال دو ہزار چھبیس ستائیس کے لیے گندم کی درآمد سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
کمیٹی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی توثیق اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پندرہ لاکھ میٹرک ٹن تک گندم کی درآمد سمیت خریداری کے جاری انتظامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ملک میں گندم کے مناسب ذخائر برقرار رکھنے کے لیے مقامی منڈی کی صورتحال اور تزویراتی ذخائر کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا۔















