بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب پیراگلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026 کی ٹرافی کی رونمائی کردی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں پنجاب پیراگلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026 کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کو ایڈونچر ٹورازم کا عالمی مرکز بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ پیراگلائیڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ سالٹ رینج کی بلند و بالا پہاڑیوں سے لے کر سرسبز میدانوں اور تاریخی و ثقافتی ورثے تک پنجاب قدرتی حسن اور سیاحتی مقامات کی ایک وسیع دنیا پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا دلکش قدرتی حسن دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ صوبے میں ایڈونچر ٹورازم اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیراگلائیڈنگ چیمپئن شپ کے ذریعے پنجاب کے غیر معمولی جوش و جذبے اور سیاحتی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پیراگلائیڈرز کو دعوت دی کہ وہ پنجاب آئیں اور یہاں کی خوبصورتی کو منفرد مہم جوئی کے ذریعے دریافت کریں۔

پانچ روزہ پنجاب پیراگلائیڈنگ چیمپئن شپ میں 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 300 پائلٹس شرکت کر رہے ہیں۔ ایونٹ اتوار کو اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button