
قومی
پاکستانی خلا باز کی خلائی مشن میں شرکت پاک چین تعلقات کا اہم سنگ میل ہے: سفیر سید علی اسد
چین میں پاکستان کے سفیر سید علی اسد نے پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی چین کے خلائی مشن میں کامیاب شرکت کو پاک چین دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دونوں ممالک کے باہمی اعتماد، قریبی تعاون اور مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ جس غیر معمولی تیزی سے یہ خلائی مشن مکمل کیا گیا، وہ پاکستان اور چین کی دوستی کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی جانب سے بلند عزائم کو عملی حقیقت میں بدلنے کی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔















