بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف کا عمان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عمان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے وزیراعظم سے خیرسگالی ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور عمان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دے کر موجودہ امکانات کو عملی نتائج میں تبدیل کرنا ضروری ہے۔

اس موقع پر عمانی سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی نے پاکستان کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عمان کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button