بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا معاشی ترجیحات کے فروغ کے لیے مؤثر رابطہ کاری پر زور

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی معاشی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ وزارتوں کے درمیان قریبی رابطہ کاری اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں پاکستان کی معاشی سفارت کاری اور برآمدات کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سفارتی روابط اور کوششوں کو ٹھوس معاشی فوائد میں تبدیل کرنے کے لیے مسلسل پیش رفت اور مؤثر فالو اَپ یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں بیرونِ ملک پاکستانی سفارتی مشنز کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے شراکت دار ممالک کے ساتھ روابط مضبوط بنانے، پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور کاروباری روابط کے فروغ پر توجہ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button