
قومی
وزیراعلیٰ پنجاب کا حسن ابدال میں نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آج ضلع اٹک کے علاقے حسن ابدال میں خصوصی تعلیم کے لیے نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ کلاس رومز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بچوں سے ملاقات بھی کی۔















