بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور یورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور یورپی یونین نے دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمتِ عملی کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ سمیت کثیر جہتی فورمز پر تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاقِ رائے آج اسلام آباد میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انسدادِ دہشت گردی سے متعلق دوطرفہ مذاکرات کے دسویں دور میں ہوا۔

پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل برائے انسدادِ دہشت گردی ڈاکٹر فریحہ بگٹی نے کی، جبکہ یورپی یونین کے وفد کی سربراہی یورپی یونین کی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی انسدادِ دہشت گردی کے لیے خصوصی ایلچی انا اسٹرزاسکا نے کی۔

دہشت گردی کے خلاف جاری عالمی جدوجہد میں ایک دوسرے کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین نے افغانستان کی صورتِ حال کے سلامتی پر مرتب ہونے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا اگلا دور آئندہ سال باہمی طور پر طے شدہ مناسب تاریخ پر برسلز میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button