
قومی
صدرِ مملکت کا پاکستان، سعودی عرب کے برادرانہ روابط کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پر زور
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ روابط کو مزید مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں سعودی پاکستان رئیل اسٹیٹ ایکسپو کے دورے کے دوران کیا۔
صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار دوستی اور اسٹرٹیجک شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ سعودی عرب مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نمائش میں معروف سعودی کاروباری اداروں اور سرمایہ کار گروپس کی شرکت تعاون کے لیے بڑھتے ہوئے مواقع کی مظہر ہے۔















