
قومی
صدرمملکت کا چین کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
صدر آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کومزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
چین کے قومی دن کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کے نام اپنے خط میں انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دونوں ممالک کی روایتی دوستی کی علامت قرار دیا۔
صدر نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ مصنوعی ذہانت، قابل تجدید توانائی اور ماحول دوست کان کنی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی میں معاون ثابت ہوگا۔















