
قومی
فیلڈ مارشل کی قومی سلامتی کے لیے ٹیکنالوجی میں جدت کی اہمیت پر زور
راولپنڈی: امریکی کمپنی POWERUS کے ایک وفد نے رابرٹ بریٹ ویلیکوفچ کی قیادت میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے رجحانات اور دفاعی خریداری، پیداوار اور استعدادِ کار میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور مضبوطی کے لیے تکنیکی جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط اور تعاون مزید بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔















