
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں ای سی او وزارتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ
اسلام آباد، 11 ستمبر 2026: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی میزبانی میں رواں سال نومبر میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کونسل آف منسٹرز (COM) اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی وزیراعظم کو مجوزہ پروگرام اور ایجنڈے، شرکاء، لاجسٹکس سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اسحاق ڈار نے اجلاس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے آئندہ COM اجلاس کے اہم امور کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔
ڈپٹی وزیراعظم نے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے لیے پاکستان کی اہمیت اور خطے میں تجارت، رابطوں اور اقتصادی تعاون کے فروغ میں تنظیم کے کردار پر زور دیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان میں ہونے والے COM اجلاس کو نتیجہ خیز اور کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات جامع انداز میں مکمل کیے جائیں۔














